اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ آمد

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ آمد
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ آمد۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی و معاشی ، علاقائی صورتحال ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور دیگر اہم قومی ایشوز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی و معاشی حالات میں مشترکہ مؤقف اپنانے، عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک ساتھ چلنے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔ اس موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.