ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کا راستے روک کر حکومت کیا پیغام دینا چاہتی ہے: سہیل آفریدی

ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کا راستے روک کر حکومت کیا پیغام دینا چاہتی ہے: سہیل آفریدی
پشاور(بی بی سی)پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کا راستے روک کر حکومت کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔یاد رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا وزیر اعلیٰ عمران خان کی بہنوں اور پارٹی کے کارکنوں کے قافلے راولپنڈی میں موجود اڈیالہ جیل جا رہے تھے جہاں ان کا ارادہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما عمران خان سے ملاقات کرنا تھا لیکن انھیں اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی حصے میں ہی روک لیا گیا۔ انتظامیہ نے ان کے قافلے کو 26 نمبر کے علاقے میں روکا گیا اور راستے بند کر کے عام ٹریفک کو بھی راستہ تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ’یاد رہے کہ آج عمران خان سے ملاقات کا دن ہے۔ ہم ہمیشہ پُرامن رہے ہیں۔ ہم ہمیشہ آتے ہیں ملاقات نہیں ہونے دیتے تو ہم واپس چلے جاتے ہیں۔ ‘لیکن یہ اس طرح ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کے لیے اس طرح راستہ بند کر کے کیا ہیغام دے رہے ہیں۔ کبھی گندم بند کرتے ہیں کبھی راستے۔ یہ ایک صوبے کو کیوں الگ تھگ کرنا چاہتے ہیں۔ خیبر پختوخوا کے عوام کیا گئے گزرے ہیں؟‘سہیل آفریدی نے حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کو مذاق لگتا ہے کہ ایک صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ان کے مطالبات جائے ہیں ’عمران خان کا علاج ان کے معالج سے کروایا جائے، نگرانی میں اور ان کی مرضی کی ہسپتال میں کیا جائے گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ جو ان کے ساتھ ملک کے دیگر حصوں اور کشمیر میں کیا گیا اور جو آج ہو رہا ہے یہ مزید نہیں چلے گا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے خبردار کیا کہ ’اگر انھوں (حکومت) نے آج ہوش کے ناخن نہ لیے تو جو ہم نہیں کرنا چاہ رہے ہم وہی کریں گے۔ ‘

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.