فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ ہو گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ ہو گئے
اسلام آباد(بی بی سی)پاکستان کے سرکاری میڈیا نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے یہ خبر نشر کی ہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے ہیں۔ پی ٹی وی کو ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران-امریکہ مذاکرات، خطے میں امن کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بات چیت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے دورۂ ایران کے دوران آرمی چیف اہم ایرانی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.