پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 3300 پوائنٹس سے زائد کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 3300 پوائنٹس سے زائد کی کمی
کراچی(بی بی سی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 3362 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 170600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت میں رجحان غالب نظر آیا جس کے بعد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان دربارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے جس نے کاروبار پر منفی اثرات مرتب کیے۔ تجزیہ کار شہر یار بٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام کے بعد امکان تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ ہو جائے گا تاہم ایسا نہیں ہوا اور دونوں کے درمیان دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جو آج 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے جس کے بعد مارکیٹ نے اس پر منفی رد عمل دیا۔ انھوں نے کہا اس کے ساتھ آنے والے بجٹ میں پاکستان میں سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کے امکانات کی خبروں نے بھی کاروبار پر منفی اثر مرتب کیا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.