ماحولیات کا تحفظ صرف ایک عالمی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانی بقا، معاشی استحکام اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

ماحولیات کا تحفظ صرف ایک عالمی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانی بقا، معاشی استحکام اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے کہاہے کہ ماحولیات کا تحفظ صرف ایک عالمی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانی بقا، معاشی استحکام اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے،بلوچستان کی قدرتی خوبصورتی، جنگلات، قومی پارکس اور نایاب جنگلی حیات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔ میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ ماحولیات کا تحفظ صرف ایک عالمی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانی بقا، معاشی استحکام اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے بلوچستان موسمیاتی تبدیلی، پانی کی قلت اور ماحولیاتی دبا جیسے سنگین چیلنجز سے دوچار ہے، جن سے نمٹنے کے لیے حکومت اور عوام کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ بلوچستان کی قدرتی خوبصورتی، جنگلات، قومی پارکس اور نایاب جنگلی حیات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ حکومتِ بلوچستان گرین بلوچستان پروگرام، شجرکاری مہم، آبی منصوبوں اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کے ذریعے ایک سرسبز اور پائیدار مستقبل کے لیے کوشاں ہے ہر شہری سے اپیل ہے کہ وہ درخت لگائے، پانی بچائے اور پلاسٹک کے بے جا استعمال سے اجتناب کرے، تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور صحت مند ماحول دے سکیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.