صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صاف اور محفوظ ماحول انسانی صحت، خوشحالی اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ ماحولیات کا تحفظ صرف ایک ماحولیاتی ضرورت نہیں بلکہ عوامی صحت کے تحفظ سے بھی براہ راست جڑا ہوا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی، موسمیاتی تبدیلی، آلودہ پانی اور ماحولیاتی تنزلی دنیا بھر کی طرح پاکستان اور بلوچستان کے لیے بھی بڑے چیلنجز بن چکے ہیں۔ ان مسائل کے باعث مختلف بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے صحت کے نظام پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت بخش ماحول کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا، پانی کے ضیاع کو روکنا، صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا اور پلاسٹک کے بے جا استعمال سے گریز کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کا خواب اسی وقت شرمند تعبیر ہو سکتا ہے جب ہم اپنی زمین، پانی اور فضا کے تحفظ کو قومی ترجیح بنائیں۔صوبائی وزیر صحت نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان حکومت عوامی صحت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنی کوششیں مزید مثر انداز میں جاری رکھے گی تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے عوام، خصوصا نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ماحول دوست طرزِ زندگی اپنائیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف اور محفوظ رکھنے میں فعال کردار ادا کریں۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].