وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نال اور بسیمہ کے علاقوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، جس کے دوران 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔وزیراعلی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے شہید لانس حوالدار محمد عباس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلی نے واضح کیا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور پشت پناہوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے امن، ترقی اور استحکام کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].