اسلام آباد(دی باغوان)آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ بلوچستان میں غیر نمائندہ حکومت اور پالیسیوں کو بحران کا سبب ہے،بلوچستان کے مسئلے کے حل کے لیے ٹروتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن بنایا جائے،بلوچستان میں تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مذاکرات کئے جائیں،عمران خان، ماہ رنگ بلوچ، علی وزیر شاہ محمود قریشی،ایمان مزاری ہادی چٹھہ اور دیگر سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے،بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمات ختم کئے جائیں اے پی سی اعلامیہ میں بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ عوام کی معاشی استحصال کے خاتمے اور وسائل پر حق تسلیم کیا جائے،دہشت گردی کے تمام واقعات کی غیر جانبدار قومی کمیشن سے تحقیقات کرائی جائے،اے پی سی کا بلوچستان میں وفاقی اور صوبائی سطح پر وسیع سیاسی ڈائیلاگ شروع کرنے ،ڈی آر اے اور دیگر قوانین کا غلط استعمال روکنے کا مطالبہ، غیر نمائندہ حکومت کو بلوچستان کے بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].