اسلام آباد(دی باغوان)اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ افواج کے کردار کو واضح نہ کیا اور یہ مسلہ حل نہیں ہوتا کچھ بہتری نہ آئے گی،جاسوسی ادارے ریاست کی آنکھیں اور کان ہوتے ہیں، دنیا بھر میں جاسوسی ادارے ہیں اور وہ ملکوں کے لئے کام کرتے ہیں،جاسوسی ادارے گندے پانی سے سوئی ڈھونڈ لیتے ہیں لیکن باجوڑ سے خیبر اور کوئٹہ تک کیوں ناکامی ہے،ہمارے ادارے اتنے کمزور نہیں کہ وہ جان نہ سکیں کہ کون کیا کر رہا ہے،پشتون اور بلوچ اکبر اعظم کے وقت سے اپنے حق کے لئے لڑتے رہے،حالت یہ ہوگئی ہےکہ پشتون پگڑی اور ڈارھی دہشتگردی کی علامت بن گئی ہے،بے انصافی سے نفرت بڑھتی ہے اور ا سکے نتیجے میں بات دہشتگردی تک پہنچتی ہے،دنیا کے لاکھوں لوگ ، انبیاء اور نیک اشخاص کو شہید کیا گیا،یہاں احتجاج کرنے والوں سے بات نہیں کی جاتی،موسی علیہ السلام کی تحریک آزادی کی تحریک تھی۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].