وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیرِ صدارت جامعہ بلوچستان کی 61ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیرِ صدارت جامعہ بلوچستان کی 61ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس
جامعہ بلوچستان کی 61ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کی۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ، وائس چانسلر، میر چاکر خان رند یونیورسٹی، سبی ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر صوبیہ رمضان، ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ایوب کاکڑ، رجسٹرار گل محمد، ٹریژرر خوشحال خان، چانسلر گورنر بلوچستان کے نمائندہ حافظ محمد نور سمیت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نمائندہ محترمہ ثمینہ دورانی اور حکومت بلوچستان فنانس کے نمائندہ بشیر احمد کاکڑ نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں جامعہ بلوچستان کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ سمیت دیگر اہم مالی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کمیٹی نے بجٹ 2026-27 اور تمام مالی معاملات کی منظوری دے دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے تمام اراکین کا خیرمقدم کیا اور ان کی شرکت اور قیمتی تجاویز پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان وسائل کے شفاف استعمال اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے پرعزم ہے۔ کمیٹی نے بجٹ کی مجموعی ترتیب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے ادارے کی ترقی اور تعلیمی سرگرمیوں کے لیے اہم قرار دیا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.