حکومت بلوچستان کے آبی حقوق کے تحفظ اور کسانوں کو ان کا جائز حصہ دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے: ڈاکٹرربابہ بلیدی

حکومت بلوچستان کے آبی حقوق کے تحفظ اور کسانوں کو ان کا جائز حصہ دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے: ڈاکٹرربابہ بلیدی
کوئٹہ (خ ن)وزیر اعلی بلوچستان کی مشیر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے سندھ اور بلوچستان کے درمیان آبی امور اور نصیرآباد ڈویژن کی نہروں میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے سکھر میں موجود بلوچستان اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کے رکن حاجی محمد خان لہڑی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا دورانِ گفتگو نصیرآباد ڈویژن میں پانی کی دستیابی، بلوچستان کے آبی حصے اور سندھ کے ساتھ جاری مشاورتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا حاجی محمد خان لہڑی نے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو آگاہ کیا کہ بلوچستان اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے سکھر میں سندھ کے محکمہ آبپاشی کے اعلی حکام کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں بلوچستان کے تحفظات، خصوصا صوبے کے مقررہ آبی حصے میں کمی کے مسئلے کو بھرپور انداز میں اٹھایا ہے انہوں نے بتایا کہ سندھ کے محکمہ آبپاشی کے حکام نے بلوچستان کے آبی حصے میں موجود شارٹ فال کو جلد ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ہے تاکہ نصیرآباد ڈویڑن سمیت متاثرہ علاقوں کو ان کا مقررہ پانی فراہم کیا جا سکے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی حکومت بلوچستان کے آبی حقوق کے تحفظ اور کسانوں کو ان کا جائز حصہ دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بین الصوبائی تعاون اور مسلسل رابطوں کے ذریعے پانی کی فراہمی سے متعلق مسائل جلد حل ہوں گے اور بلوچستان کے حصے کے پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور بالخصوص نصیرآباد ڈویژن کے کاشتکاروں کے مفادات کا ہر سطح پر موثر انداز میں دفاع کیا جا رہا ہے اور صوبے کے آئینی و قانونی آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.