خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش کے باعث مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش کے باعث مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک
پشاور(بی بی سی)خیبرپختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش اور فلیش فلڈز سے گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے باعث 12 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چھ مرد، پانچ بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ تیز بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 14 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 13 گھروں کو جزوی جبکہ ایک گھر مکمل منہدم ہوا۔ یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع پشاور، لنڈی کوتل، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، چترال لوئر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تور غر اور کرم میں پیش آئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب لنڈی کوتل میں ریسکیو 1122 نے پاک افغان شاہراہ پر پھنس جانے والی 100 سے زائد گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ سیلابی ریلے میں تین گاڑیاں بہہ گئیں جن میں سے چھ افراد کی لاشیں ریکور کی گئیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.