خیبر پختونخوا میں 19 جولائی سے بارشوں اور سیلاب کے باعث 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں: پی ڈی ایم اے

خیبر پختونخوا میں 19 جولائی سے بارشوں اور سیلاب کے باعث 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں: پی ڈی ایم اے
پشاور(بی بی سی)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 19 جولائی سے اب تک صوبے میں تیز بارشوں اور فلیش فلڈ سے جڑے واقعات میں 28 افراد ہلاک جبکہ 29 زخمی ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں 10 مرد, 15 بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔ بیان کے مطابق تیز بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 47 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں سے 10 گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ یہ حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال، دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان اپر، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔ ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس پر عمل کریں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.