بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ نے مستونگ میں دہشتگردوں کے ہاتھوں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے محافظ کی شہادت پر گہرے دکھ، افسوس اور شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے قانون کی حکمرانی، انصاف کی بالادستی اور امن کے قیام کے لیے کام کرنے والوں کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اور ریاستی ادارے متحد ہیں اور دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ نے کہا کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت ایک انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ کارروائی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر نے ایک بار پھر ریاستی اداروں، قانون کے محافظوں اور امن و امان کے قیام کے لیے کام کرنے والے افراد کو نشانہ بنا کر اپنے مذموم عزائم ظاہر کیے ہیں۔انہوں نے شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے محافظ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے قانون کی حکمرانی، انصاف کی بالادستی اور امن کے قیام کے لیے کام کرنے والوں کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اور ریاستی ادارے متحد ہیں اور دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ صوبے میں امن و امان کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ پرامن بلوچستان ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].