اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میرپور نکیال میں میرا کارکن شہید ہوگیا، متعلقہ حکام کہاں ہیں؟، الیکشن کمیشن کیا کررہا ہے؟۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایل اے 9 کوٹلی 2 نکیال میں جیالے کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے کہا کہ اطلاع ہے کہ ن لیگ کے امیدوار کی جانب سے فائرنگ کی گئی، 2 روز قبل بھی ن لیگ کے سردار عمیر کی فائرنگ کرنے کی ویڈیو آئی تھی۔
بلاول کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نوٹس لیتے تو آج انسانی زندگی کی قیمت ادا نہ کرنا پڑتی، جیالا مختار یونس نکیال میں مؤثر انتخابی مہم چلا رہا تھا، شکست سے بوکھلا کر پیپلزپارٹی کے مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].