اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کے ڈویژن بینچ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوہلو سے متعلق الیکشن ٹریبونل بلوچستان، کوئٹہ کا 29 جولائی 2026 کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نواب چنگیز مری کو دوبارہ رکن بلوچستان اسمبلی بحال کردیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل تھے۔
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن ٹریبونل بلوچستان کا نواب جنگیز مری کے خلاف فیصلہ معطل ہوگیا، جس کے نتیجے میں وہ پی بی 9 کوہلو سے رکن بلوچستان اسمبلی کی حیثیت سے بحال ہوگئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی بی 9 کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنز پر 27 اگست 2026 کو دوبارہ پولنگ کا شیڈول بھی اس فیصلے کے بعد منسوخ ہوگیا ہے۔
کیس میں نواب جنگیز مری کی جانب سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ امان اللہ کنرانی نے عدالت میں دلائل دیے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی بی 9 کوہلو کی نشست پر دوبارہ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا جاری کردہ شیڈول بھی ختم ہوگیا ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].