اسلام آباد(دی باغوان)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ آج پاکستان میں کشمیر اور بلوچستان کے مسائل کا حل نکالنے کی ضرورت ہے جس میں حکومت بالکل سنجیدہ نہیں بلکہ نئے صوبوں کا نیا قصہ کھول دیا گیا۔ ملک میں نئے صوبے اور گورننس کو بہتر کرنا ایک ضرورت ہے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مقامی حکومتوں کا نظام جو ایک ڈکٹیٹر لایا اسے سیاسی لوگ آگے نہیں بڑھانا چاہتے۔ نئے انتظامی یونٹس کی بات کرنی ہے تو مینڈیٹ والی اسمبلی کرے، ان کے پاس اس کا اختیار نہیں ہے۔ سندھ ایک رائی کے دانے کے برابر نئے صوبوں کی بات نہیں سنے گا۔ حکومت کو خوف ہے کہ پی ٹی آئی کو فری ہینڈ دیا تو وہ کہاں جائیں گے۔ ایک صفحے کی حکومت کا خمار اتر چکا ہے۔ نظام منہدم ہو چکا ہے۔۔ بنیادی تضادات سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی آخر کب تک ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].