سوراب میں بارود بھری گاڑی میں دھماکے سے آٹھ شدت پسند ہلاک، دوسرے دھماکے میں تین راہگیر جان سے گئے: آئی ایس پی آر

سوراب میں بارود بھری گاڑی میں دھماکے سے آٹھ شدت پسند ہلاک، دوسرے دھماکے میں تین راہگیر جان سے گئے: آئی ایس پی آر
راولپنڈی(بی بی سی)پاکستان فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع سوراب میں شدت پسند گاڑی میں نصب کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کر رہے تھے کہ وہ قبل از وقت پھٹ گیا، اس کے نتیجے میں آٹھ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وہاں موجود دیگر بارودی مواد بھی اس دھماکے کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں مزید دھماکے ہوئے اور اس مقام کے قریب رہائش پذیر تین شہری بھی ہلاک ہو گئے۔ فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کا دعویٰ ہے کہ فوری ردِعمل دیتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور ذمہ دار عناصر اور سہولت کاروں کا سراغ لگانے کے لیے ایک جامع مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے شدت پسندوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مزید 10 کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس واقعے میں اب تک مجموعی طور پر 18 شدت پسند مارے جا چکے ہیں، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی زخمی بھی ہوئے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.