سعودی عرب کی قیادت میں قائم بحری اتحاد کے اعلامیے کے پابند ہیں: پاکستان

سعودی عرب کی قیادت میں قائم بحری اتحاد کے اعلامیے کے پابند ہیں: پاکستان
اسلام آباد(بی بی سی)پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، سعودی عرب کی قیادت میں قائم بحری اتحاد کا رکن ہے اور سپلائی چینز کے تحفظ اور بحری جہاز رانی کی سلامتی کے مقصد کے لیے اس اتحاد کے اعلامیے کا پابند ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بحیرۂ احمر میں ایک تجارتی جہاز پر حملے کی مذمت کی، جس کے نتیجے میں تین پاکستانی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر بین الاقوامی آبی گزر گاہوں میں جہاز رانی کی آزادی اور بحری سلامتی کی حمایت کرتا ہے۔ طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ بحری اتحاد کا رکن ہے اور اس کے دستخط کنندگان میں شامل ہے۔ سعودی عرب نے 30 جولائی کو بین الاقوامی جہاز رانی اور بحیرۂ احمر کے خطے میں توانائی کی ترسیل کے راستوں کے تحفظ کے مقصد سے ایک کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے قیام کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.