سیکورٹی فورسز کا خاران کے علاقے لجے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 7 دہشتگرد ہلاک کردئیے گئے

سیکورٹی فورسز کا خاران کے علاقے لجے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 7 دہشتگرد ہلاک کردئیے گئے
راولپنڈی(پ ر)ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے7 دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، بھاری مقدار میں گولہ بارود، دیگر جنگی سامان، 2 گاڑیاں اورایک موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ دہشت گرد خاران اور لجے میں لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا اور انہیں منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.