اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو سراہتے ہوئے فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی اہم کامیابی ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیوں کو ملک کے امن و سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].