خاران میں 7 دہشتگرد ہلاک، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

خاران میں 7 دہشتگرد ہلاک، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ انہوں نے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف برسرِپیکار سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔ بلوچستان میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کو ملنے والی نمایاں کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم یکسو اور متحد ہے۔ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیوں کے ذریعے بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.