اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت میں صدر ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر صدر ٹرمپ کی حمایت کے اظہار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برادر ممالک سعودی عرب اور ترکیہ کیساتھ ملکر پاکستان اپنے اور خطے کے دفاع میں تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں جوہری تباہی ٹالنے پر صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت نے لاکھوں جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پائیدار امن ہماری اقوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کی بنیادی ضرورت ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].