اسلام آباد(بی بی سی)وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سپریم کورٹ کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس فیصلے پر من و عن عمل‘ کیا جائے گا۔
انھوں نے منگل کو سینیٹ میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں ہی وہ واحد ذریعہ ہیں جن سے ان کی جماعت کے لیے ’کوئی راستہ بن سکتا ہے۔‘
خیال رہے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے عمران خان کو اسلام آباد میں واقع نجی ہسپتال شفا انٹرنیشل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملزم کو صحت کے بارے میں بنیادی حق ہے۔
عدالت نے عمران خان کی صحت کے بارے میں ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل اور ان کی بہن عظمی خان بھی عمران خان کے ساتھ ہی ہوں گی۔
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اس میڈیکل بورڈ میں عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عظمی خان بھی شامل ہوں گے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].