ان حالات میں ایسے مواقع ضائع کرنا غداری ہے ،متحدہ اپوزیشن کے قیام کیلئے کوششیں کررہے ہیں تاکہ اس بحران سے عوام اور فوج دونوں کی جان چھڑا سکیں: محمود خان اچکزئی

ان حالات میں ایسے مواقع ضائع کرنا غداری ہے ،متحدہ اپوزیشن کے قیام کیلئے کوششیں کررہے ہیں تاکہ اس بحران سے عوام اور فوج دونوں کی جان چھڑا سکیں: محمود خان اچکزئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ "ان حالات میں ایسے مواقع کو ضائع کرنا اس ملک سے غداری کے مترادف ہے۔ کوئی مانے یا نہ مانے، پاکستان کی مقبول ترین جماعت عمران خان کی ہے اور ہم سب جانتے ہیں کہ وہ اس وقت ضمیر کے قیدی ہیں، جو اپنے اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ عمران خان ٹوٹا نہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ محمد مرسی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہیں قیدِ تنہائی (Isolation) میں رکھ کر اذیت دی جا رہی ہے۔ہماری کسی سے کوئی ذاتی مخاصمت نہیں؛ نہ کسی فوجی سے، نہ شہباز شریف سے اور نہ ہی نواز شریف سے۔ ہمارا اختلاف صرف ان قوتوں سے ہے جو پاکستان میں آئین کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کو تسلیم نہیں کرتیں، اور جو غریب عوام کے لیے روٹی پانی کا بندوبست نہیں کرتیں۔ہم اس کے خلاف نہ تو گالیاں دیں گے اور نہ ہی پتھر اٹھائیں گے، بلکہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا جس میں ہم جلسے اور جلوس نکالیں گے۔ کل کے واقعے کے حوالے سے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت یہاں موجود ہے، جو آپ کو مزید تفصیلات بتائے گی۔ تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان اور ہماری تمام اتحادی جماعتیں ان کے ساتھ سو فیصد یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہیں۔ ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ اب ایک 'متحدہ اپوزیشن' بنانے کے لیے اہم پیش رفت ہو رہی ہے جس کے لیے ہم سب کوشاں ہیں۔ خدا اس اتحاد کو نظرِ بد سے بچائے، تاکہ ہم اس بحران سے نکل کر عوام اور فوج دونوں کی جان چھڑا سکیں اور ایک حقیقی جمہوری پاکستان کی تشکیل کی جانب قدم بڑھا سکیں۔ "

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.