عمران خان کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کےمعاملے پر پی ٹی آئی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست عزیر بھنڈاری، سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی دی گئی۔سپریم کورٹ کے18 اگست 2026 کےحکم کی مبینہ خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرنے اور جواب دہندگان/توہینِ عدالت کے مرتکبین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور ذاتی حاضری کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔عدالت سےجواب دہندگان کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دینے کی استدعا کی ہے۔درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل اور طبی معائنہ کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیےعدالتی افسر کی تعیناتی یا لوکل کمیشن مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ توہین عدالت کی درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطا تارڑکو بھی فریق بنایا گیا ہے

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.