عوام پاکستان پارٹی کی ڈی لسٹمنٹ کے خلاف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اپیل پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرلیا

عوام پاکستان پارٹی کی ڈی لسٹمنٹ کے خلاف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اپیل پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرلیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوام پاکستان پارٹی کی ڈی لسٹمنٹ کے خلاف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اپیل پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرلیا،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے اپیل پر سماعت کی، جس میں شاہد خاقان عباسی خود پیش ہوئے،شاہد خاقان عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے 7 جنوری 2026 کو 60 روز میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا، پارٹی نے اسی مدت میں انٹرا پارٹی انتخابات کرا کر ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا، جبکہ پارٹی آئین میں تبدیلی سے متعلق بھی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر آپ ہمارے فیصلے کے خلاف کوئی ریکارڈ جمع کرانا چاہتے ہیں تو کرادیں، جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ ریکارڈ جمع کرا دیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کی ڈی لسٹمنٹ کے خلاف اپیل کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے چند ہفتے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان کو ڈی لسٹ کیا تھا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.