ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کی 70فارمیسیز کی چیکنگ،غیرلیبل شدہ ومشکوک دودھ پائوڈر برآمد

ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کی 70فارمیسیز کی چیکنگ،غیرلیبل شدہ ومشکوک دودھ پائوڈر برآمد
کوئٹہ(خ ن)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن بلوچستان کی کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 70 فارمیسیز کی چیکنگ کے دوران 2 مقامات سے غیر لیبل شدہ اور مشکوک دودھ پاڈر برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف Drugs Act, 1976 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے عوام سے اپیل ہے کہ غیر لیبل شدہ یا مشکوک دودھ پاڈر، خصوصا بچوں اور شیر خوار بچوں کے لیے، استعمال نہ کریں اور ایسی مصنوعات کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.