سیکرٹری بلدیات عبدالرئوف کی زیرصدارت مربوط ٹھوس کچرے کے انتظام سے متعلق اجلاس

سیکرٹری بلدیات عبدالرئوف کی زیرصدارت مربوط ٹھوس کچرے کے انتظام سے متعلق اجلاس
کوئٹہ(خ ن)سیکرٹری محکمہ بلدیات ودیہی ترقی بلوچستان عبدالرئوف بلوچ کی زیرِ صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) موڈ کے تحت مربوط ٹھوس کچرے کے انتظام (Integrated Solid Waste Management) منصوبے کے لیے مطلوبہ فنڈز کے اجرا اور SAFA کوئٹہ کی پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نظر زہری سمیت متعلقہ افسران اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کوئٹہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موثر، منظم اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جاری منصوبے سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بالخصوص منصوبے کے لیے مطلوبہ فنڈز کے اجرا، مالیاتی امور، Escrow Account میں فنڈز کی منتقلی، منصوبے پر عملدرآمد کی پیش رفت اور SAFA کوئٹہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات سمیت دیگر متعلقہ معاملات پر غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے منصوبے کی موجودہ صورتحال، پیش رفت اور درپیش مسائل سے متعلق سیکرٹری بلدیات کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی عبدالرف بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں صفائی ستھرائی اور ٹھوس کچرے کے مثر انتظام کو بہتر بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ Integrated Solid Waste Management Project کے ذریعے شہر میں کچرے کی صفائی، جمع آوری، منتقلی اور مناسب طریقے سے تلف کرنے کے نظام کو جدید اور مثر بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے سے متعلق مالیاتی اور انتظامی امور کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے، تاکہ مطلوبہ فنڈز متعلقہ Escrow Account میں منتقل کیے جا سکیں اور منصوبے پر عملی پیش رفت میں مزید تیزی لائی جا سکے۔سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے پر مثر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط رابطہ اور باہمی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کی نگرانی، کارکردگی کے جائزے اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے مثر مانیٹرنگ میکنزم کو مزید فعال بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ SAFA کوئٹہ کی کارکردگی اور منصوبے کے تحت فراہم کی جانے والی صفائی کی سہولیات کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا، جبکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ کوئٹہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، مثر نگرانی، بروقت کچرے کی منتقلی اور صفائی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ افسران نے اجلاس کو یقین دہانی کرائی کہ منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے طے شدہ اقدامات کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.