قلات اور بھاگ کچھی میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور اے ٹی ایف کی کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

قلات اور بھاگ کچھی میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور اے ٹی ایف کی کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(خ ن)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلات میں سیکیورٹی فورسز جبکہ بھاگ کچھی میں بلوچستان پولیس اور اے ٹی ایف کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی بروقت اور موثر کارروائیاں امن دشمن عناصر کے خلاف ریاست کے مضبوط عزم کی عکاس ہیں۔وزیراعلیٰ ہائوس سے اپنے بیان میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے امن کے لیے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور اے ٹی ایف کی خدمات اور قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔ بلوچستان پولیس اور اے ٹی ایف نے بھاگ کچھی میں ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے اور اس جنگ میں عوام اور ریاستی ادارے متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت امن دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیراعلی بلوچستان نے قلات اور بھاگ کچھی کی کارروائیوں میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.