بھاگ پر کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام، پولیس اور عوام نے دہشتگردوں کو پسپا کردیا، معاونِ داخلہ بابر یوسفزئی

بھاگ پر کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام، پولیس اور عوام نے دہشتگردوں کو پسپا کردیا، معاونِ داخلہ بابر یوسفزئی
کوئٹہ(خ ن)معاونِ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ بھاگ شہر پر بی ایل اے دہشتگردوں کا حملہ بلوچستان پولیس کے بہادر جوانوں اور علاقے کے غیور عوام کی بروقت مزاحمت کے باعث ناکام بنا دیا گیا، جبکہ دہشتگرد اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ کر فرار ہوگئے۔جمعہ کو اپنے بیان میں بابر یوسفزئی نے کہا کہ پولیس اور عوام کی بروقت مزاحمت نے دہشتگردوں کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد زخمی ہوئے جنہیں ان کے ساتھی اپنے ساتھ لے گئے۔معاونِ داخلہ نے کہا کہ بھاگ کے عوام نے دہشتگردوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ بلوچستان پولیس کے افسران اور جوانوں کی بہادری اور بروقت کارروائی قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ بھاگ کے غیور عوام نے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ بلوچستان حکومت عوام اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کی ہر سازش ناکام بنائے گی۔بابر یوسفزئی نے کہا کہ بلوچستان کے بہادر عوام اور سیکیورٹی فورسز متحد ہیں اور دہشتگردوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بلوچستان میں امن دشمن عناصر کے خلاف جنگ میں عوام اور سیکیورٹی فورسز ایک پیج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف بلوچستان پولیس اور عوام کی یہ کامیابی پوری قوم کے لیے قابلِ فخر ہے۔ ان شا اللہ بلوچستان کی سرزمین کو دہشتگردوں کے ناپاک عزائم سے پاک کرکے دم لیں گے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.