کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری و رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے جمعہ کے روز سیکرٹری لعل جان جعفر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کوئٹہ کے مختلف اسکولوں کو درپیش مسائل، تعلیمی سہولیات کی کمی اور دیگر ضروری امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کلثوم نیاز بلوچ نے اسکولوں میں طلبہ و طالبات کو درپیش مشکلات اور ان کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔ سیکرٹری لعل جان جعفر نے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].