ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید کی ملاقات، رائز پروگرام سے متعلق تبادلہ خیال

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید  کی ملاقات، رائز پروگرام سے متعلق تبادلہ خیال
کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے منگل کے روزبلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی )کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹرطاہر رشید نے ملاقات کی، جس میں RISE (Resilience, Integration and Socio-Economic Empowerment) پروگرام کے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں RISE پروگرام، جو حکومتِ بلوچستان کا ایک اہم اقدام ہے، کے تحت انٹرپرائز ڈویلپمنٹ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، سماجی ہم آہنگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے میں لچک (Climate Resilience) کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پروگرام کے تحت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں جاری اور مجوزہ سرگرمیوں، نوجوانوں کی ترقی، روزگار و کاروباری مواقع کے فروغ، سماجی شمولیت اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے، معاشی مواقع پیدا کرنے، سماجی ہم آہنگی اور پائیدار ترقی کے لیے ایسے پروگرامز اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مثبت اور تعمیری اقدامات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.