پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سے ہفتہ وار مہنگائی میں سالانہ بنیاد پر 8.62 فیصد کا اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سے ہفتہ وار مہنگائی میں سالانہ بنیاد پر 8.62 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد(بی بی سی)پاکستان میں موجودہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی میں سالانہ بنیادوں پر 8.62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کی جانب سےجاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق موجودہ ہفتے میں ایک سال پہلے کے اس ہفتے کے مقابلے میں پیاز کی قیمت میں 125.52 فیصد، ایل پی جی میں 55.42 فیصد، ڈیزل میں 45.26 فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں 39.10 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح گندم کے آٹے کی قیمت 30.18 فیصد، پہلی سہ ماہی کی بجلی کے نرخ 25.24 فیصد، پسی ہوئی مرچ 16.37 فیصد، مٹن 15.92 فیصد، بیف 13.28 فیصد، کیلے 10.51 فیصد، تازہ دودھ 8.12 فیصد اور سادہ ڈبل روٹی 8.09 فیصد مہنگی ہوئی۔ اس ہفتے کے دوران کچھ اشیاء میں قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ۔ آلو کی قیمت میں 35.21 فیصد، مرغی کے گوشت میں 24.30 فیصد، چینی میں 20.88 فیصد، انڈوں میں 19.95 فیصد، ٹماٹر میں 17.65 فیصد، نمک پاؤڈر میں 13.96 فیصد، چنے کی دال میں 13.52 فیصد اور مسور کی دال میں 12.26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.