اسلام آباد(جیو نیوز)پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اسے معاشی استحکام کی جانب تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی مستحکم معاشی پوزیشن سرمایہ کاری اور پائیدار معاشی ترقی کے نئے دروازے کھولے گی، زرِ مبادلہ ذخائر میں اضافہ عالمی معاشی مشکلات کا مقابلہ کرنے کی پاکستان کی استعداد بڑھائے گا اور ملکی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کو مضبوط کرے گا۔
وزیرِ اعظم کی جانب سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، معاشی ٹیم اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].