وزیراعظم شہباز شریف کی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعظم شہباز شریف کی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اسلام آباد۔ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے ہیں۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔وزیراعظم نے کامیاب آپریشنز میں حصہ لینے والے سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.