کراچی(جیو نیوز)متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے واضح کیا کہ سندھ میں کسی جغرافیائی تقسیم کے بغیر 6 انتظامی یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام جامعہ کراچی میں ہونے والے مشاعرے میں شرکت کے موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انتظامی یونٹس بننے سے کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کے عوام کو ان کے حقوق اور وسائل ان کی دہلیز پر مل سکیں گے اور جعلی ڈومیسائل کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکے گا۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فاروق ستار نے بی آر ٹی حادثے کی نیب تحقیقات اور وائس چانسلر کی تقرری کا بھی مطالبہ کیا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].