ملک میں ستمبر میں مہنگائی کی شرح 10.3فیصد ریکارڈ

ملک میں ستمبر میں مہنگائی کی شرح 10.3فیصد ریکارڈ
اسلام آباد(جیو نیوز)ملک میں ماہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح 10.3 ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ماہ ستمبر میں مہنگائی گزشتہ برس کےمقابلے میں 1.27فیصد بڑھی اور مہنگائی کی شرح 10.3فیصد ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پیاز 29.17، گندم 3.86، بیسن 2.74، بجلی 15.28، فیول 10.76، ایل پی جی 5.37، ادویات 0.98 فیصد مہنگی ہوئیں۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ٹماٹر 24.67 فیصد، مرغی 8.14، انڈے 5.92، سبزیاں 1.49، چینی 0.88 ، پھل 0.32 اور کتب 0.60 فیصد سستی ہوئی ہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.