خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے ورکنگ مکمل کرلی: طارق فضل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے ورکنگ مکمل کرلی: طارق فضل
اسلام آباد(جیو نیوز)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے ورکنگ مکمل کرلی گئی اور حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا۔ بات کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آج مذاکرات کے بارے میں یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ اگر لانگ مارچ مؤخر کردیا جائے تو ایمرجنسی کا معاملہ بھی ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت سے کہا جائے گا کے پی حکومت کو دہشتگردی کے معاملے پر وفاق سے تعاون کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ اگر وفاق نے ایمرجنسی یا گورنر راج لگایا تو ہم ہر آپشن استعمال کریں گے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.