حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کا پہلا دور مکمل: سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال، دوسرا اجلاس کل ہوگا

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کا پہلا دور مکمل: سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال، دوسرا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد(بی بی سی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت، پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔ فریقین نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور قومی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، تاہم کسی حتمی پیش رفت کے بجائے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں حکومت، پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے وفود نے اپنے اپنے مؤقف ایک دوسرے کے سامنے رکھے اور مختلف سیاسی و قومی معاملات پر تحمل اور سنجیدگی کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی۔ ترجمان نے بتایا کہ مذاکرات کا دوسرا دور کل دوپہر دو بجے سپیکر چیمبر میں منعقد ہوگا، جہاں زیر بحث امور پر مزید مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ قومی مسائل اور سیاسی اختلافات کا حل مذاکرات اور سیاسی مکالمے کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔ فریقین نے کشیدگی کے بجائے بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت، پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی عمل کو ممکن بنانے اور فریقین کو ایک میز پر لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اجلاس میں حکومتی وفد کی جانب سے وفاقی وزرا محسن نقوی، رانا ثناء اللہ، امیر مقام، طلال چوہدری اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری شریک ہوئے، جبکہ سینیٹر شیری رحمان، نوید قمر اور اعجاز حسین جاکھرانی بھی مذاکرات کا حصہ تھے۔ اپوزیشن کی نمائندگی بیرسٹر گوہر علی خان، علامہ راجا ناصر عباس، اسد قیصر، ملک عامر ڈوگر اور سلمان اکرم راجا نے کی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.