سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر د یا

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر د یا
اسلام آباد۔ (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کےعلاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیاگیا ،جہنم واصل ہونے والے 8 دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے3اہم سرغنہ بھی شامل ہیں ۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں سےغیر ملکی کرنسی اور بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسزعزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمہ اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.