اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/بی بی سی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کی قیادت کرنے کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے لکی مروت کے علاقے گنڈی چوک پہنچنا توہینِِ عدالت اور عدالتی ہدایات کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ایکس پر اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جب وزیراعلیٰ خود عدالتی احکامات کی پاسداری نہیں کرتے اور سیاسی سرگرمیوں کے لیے ریاستی وسائل کا استعمال کرتے ہیں، تو ان کے کارکنوں سے قانون کی پابندی کی کیا توقع کی جا سکتی ہے؟
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].