ہم روز ایک نئے منصوبے کا اعلان کریں گے، کسی گورنر راج یا ایمرجنسی کو نہیں مانتے: وزیرِ اعلی سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کے آغاز پر خطاب

ہم روز ایک نئے منصوبے کا اعلان کریں گے، کسی گورنر راج یا ایمرجنسی کو نہیں مانتے: وزیرِ اعلی سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کے آغاز پر خطاب
پشاور(بی بی سی)حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف نے وزیرِ اعلی سہیل آفریدی کی قیادت میں خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ آج ہم ضلع خیبر کی جانب روانہ ہوں گے اور پیر کو خیبر میں تعداد لاکھوں تک پہنچ جائے گی۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جب ہم صوابی پہنچیں گے تو وہاں لاکھوں لوگوں کا ایک سمندر موجود ہوگا۔ ہم ہر روز ایک نئے منصوبے کا اعلان کریں گے اور جب ہم صوابی پہنچیں گے تو یہ تحریک ملک کے ہر کونے تک پہنچ چکی ہوگی اور ہر چوک سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہو گا۔ مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کل جو مذاکراتی کمیٹی اسلام آباد میں گئی وہ سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے گئی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایک مائنڈ سیٹ جو بند کمروں میں فیصلے کرتا ہے، کل وہ ایک اور فیصلہ آپ پر مسلط کرنے جا رہا تھا۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یہاں پر عمران خان کی حکومت ہے اور یہاں عمران خان کا وژن اور پالیسی ہی چلے گی۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایسی پالیسی کو نہیں مانتے جس میں پشتونوں کا نقصان ہو، خیبرپختونخوا میں راج صرف عمران خان کا ہو گا، نہ گورنر راج مانتے ہیں نہ ایمرجنسی مانتے ہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.