وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اسلام آباد (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس پر کاری ضرب ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز پُرعزم ہیں،فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے ریاست اپنے عزم پر قائم ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.