تحریک انصاف کے ساتھ دوبارہ مذاکرات ہوسکتے ہیں: رانا ثناء اللہ

تحریک انصاف کے ساتھ دوبارہ مذاکرات ہوسکتے ہیں: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(جیو نیوز)وزیراعظم کے مشیرسینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ دوبارہ مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا عسکری قیادت، سیاسی قیادت اور وفاقی حکومت کا یہ فیصلہ ہے کہ دہشتگردی کی جنگ جو پاکستان پر مسلط کردی گئی ہے اسے حتمی نتیجے تک پنچایا جائے، خیبرپختونخوا کی حکومت کو دہشتگردی کے خلاف اس پالیسی اور آپریشن میں کردار نبھانا ہوگا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا اپوزیشن کے ساتھ رابطے تو پہلے بھی تھے اب بھی رابطے ہیں، ہم اپوزیشن کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کے بعد دوبارہ مذاکرات کے لیے بیٹھ سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کے اسد قیصر نے کہا ہم دوبارہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، بال حکومت کے کورٹ میں ہے، ہمارے مطالبات کا ڈرافٹ حکومت کے پاس ہے، حکومت اگر مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہوگی تو ہم بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.