سکیورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں کارروائی،5 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں کارروائی،5 خوارج ہلاک
وزیرستان(جیو نیوز)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس دوران فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کردیا اور 2 زخمی بھی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائی پرخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے خوارج کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرکے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.