اسلام آباد(جیو نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تقرری کے خلاف درخواست غیر مؤثر قرار دیکر نمٹا دی۔
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تقرری کے خلاف شیر افضل مروت کی درخواست غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد درخواست پر مزید کارروائی نہیں ہوسکتی، اس وقت سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کے عہدے پر نہیں ہیں۔
جسٹس باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی دو الگ قانونی معاملات ہیں۔
شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ وہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو بھی چیلنج کرنا چاہتے ہیں، اس پر چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ایمرجنسی ختم ہونے اور وزیراعلیٰ کی بحالی کی صورت میں نئی درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست غیر مؤثر قرار دیکر نمٹا دی۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].