اسلام آباد(جیو نیوز) گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافے کے باعث فضائی آلودگی سنگین ہوگئی۔
تازہ تحقیق کے مطابق ملک میں 1990میں گاڑیوں کی تعداد 44 لاکھ 70 ہزار تھی، جو 2025 تک 3کروڑ 90 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 1990میں ایک کروڑ 38لاکھ ٹن سے بڑھ کر 2023 میں 4کروڑ 36لاکھ ٹن ہوگیا جبکہ لاہور میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج میں ٹرانسپورٹ کا حصہ 81.3 فیصد ہے۔
اس کے علاوہ فضائی آلودگی سے متوقع اوسط عمر میں 7 سال کمی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
ادھر کراچی میں ٹرانسپورٹ کا فضائی آلودگی میں حصہ 33 فیصد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 53 اور پشاور میں 51 فیصد حصہ ہے۔
پاکستان میں گاڑیوں کی مجموعی تعداد گزشتہ تین دہائیوں کے دوران 770 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].