فضل الرحمان نے نوازشریف کے بیان کا جوحوالہ دیا اُس وقت حالات مختلف تھے، اُس وقت جو حالات تھے اس میں باجوہ اور فیض ذاتی طورپرملوث تھے: رانا ثنا اللہ

فضل الرحمان نے نوازشریف کے بیان کا جوحوالہ دیا اُس وقت حالات مختلف تھے، اُس وقت جو حالات تھے اس میں باجوہ اور فیض ذاتی طورپرملوث تھے: رانا ثنا اللہ
اسلام آباد(جیو نیوز)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کے بیان کا جوحوالہ دیا اُس وقت اور حالات تھے، اُس وقت جو حالات تھے اس میں باجوہ اور فیض ذاتی طورپرملوث تھے، میاں نوازشریف نے اس وقت ان کی نشاندہی کی تھی، نوازشریف نے اُس وقت انہیں کہا تھا کہ آپ کو ان چیزوں میں نہیں پڑنا چاہیے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا خیبرپختونخوا میں گورنر راج پرمولانا کو اپنے انداز میں بات کرنی چاہیے، معاملے کو پختونوں سے منسلک کرنا بنیادی قومی یکجہتی کیلئے بہتر نہیں، میرا خیال ہے ان دنوں مولانا فضل الرحمان کا غصہ زیادہ ہے، مولانا فضل الرحمان کا غصہ وقت کے ساتھ نارمل ہو جائے گا۔ صحافی نے رانا ثنااللہ سے سوال کیا کہ محسن نقوی کہتے ہیں ایک جماعت کے سربراہ حصہ نہ ملنے پرناراض ہیں کیا کہیں گے؟ اس سوال پر رانا ثنا نے جواب دیا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہماری اسی دوران ایک میٹنگ ہوئی تھی، ملاقات میں ایازصادق، طارق فضل چوہدری اور میں شامل تھا، اس کے بعد ایک اور ملاقات وزیراعظم کے ساتھ بھی ہوئی تھی، ان ملاقاتوں میں مولانا فضل الرحمان نے اس طرح کی کوئی بات نہیں کی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.