اسلام آباد(جیو نیوز)وزیراعظم کے مشیر اختیار ولی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سالوں میں مائننگ لائسنس 5 ہزار کے قریب ہوگئے، اس میں عمران خان کےخاندان اور ان کے پارٹی عہدیدار ملوث ہیں۔ اختیار ولی خان نے کہا یہ بات غلط ہےکہ معدنیات سے مالامال علاقوں میں ایمرجنسی کا نفاذ ہوا، مالاکنڈ،کوہاٹ،ہزارہ میں ایمرجنسی نہیں حالانکہ وہ معدنیات سے مالا مال ہے۔
اختیار ولی خان نے کہا جو فوج خیبرپختونخوا میں لڑ رہی ہے ان پر مولانا کہہ چکے ہیں کہ یہ جہاد کر رہے ہیں، مولانا صاحب آپ جہاد المال نہیں کرسکتے، جہادالقتال نہیں کرسکتے پر جہاد النفس کرلیں۔
اختیار ولی نے کہا یہ گورنرراج اس راج سے ہزارگنا بہتر ہے جو خیبرپختونخوا میں چل رہا تھا، انہوں نے قوم کو 804 اور 504 کے پیچھے لگایا ہوا تھا، خیبرپختونخوا کے عوام کو پی ٹی آئی نے رسوا کر کے رکھ دیا تھا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].